کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکریٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کلی اسماعیل میں نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی کارکنان سے ملاقات کی۔اس موقع پر تنظیمی و سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ خواتین پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی سرگرم شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی پیغام کو عام کرنے کے لیے منظم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر یونٹ سیکرٹری لائبہ میروانی بھی موجود تھے۔

