سکول کی نئی عمارت کی تعمیر سے علاقے کی طالبات کو ایک محفوظ، روشن اور جدید تعلیمی ماحول میسر آئے گا،صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی

اوستامحمد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے ڈپٹی کمشنر اوستامحمد محمد رمضان پلال کے ہمراہ جاپانی فلاحی ادارے کے این کے (KNK) کے نمائندگان کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوٹھ سردار رستم خان جمالی کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور KNK کی جانب سے تعلیمی شعبے میں تعاون قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر سے علاقے کی طالبات کو ایک محفوظ، روشن اور جدید تعلیمی ماحول میسر آئے گا، جو ان کے بہتر تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے مزید کہا کہ بچیوں کی تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے منصوبے معاشرتی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔جبک صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کو معائنے کے دوران KNK ٹیم نے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور آئندہ مراحل سے متعلق بریفنگ بھی دی، جبکہ مقامی لوگوں نے اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر کو علاقے کی بچیوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں