گوادر (رپورٹر)شہید اسماعیل ابوالحسن ناک آؤٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاہین فٹبال کلب شاہی تمپ اور بلوچ فٹبال کلب گوادر کے مابین کھیلا گیا۔دوران میچ دونوں ٹیم بغیر کسی گول کے برابر رہے پنلٹی کک کے ذریعے میچ کا فیصلہ ہوا۔جوکہ بلوچ فٹبال کلب گوادر نے جیت لیا ٹرافی اپنے نام کیا۔فائنل میچ کے مہمان خاص سابق وزیراعلی بلوچستان ممبر صوبائی اسمبلی جناب ڈاکٹر عبدالمالک صاحب تھے۔ہاف ٹائم میں دونوں ٹیم کے تعارف کیا گیا۔کھلاڑیوں کے ساتھ مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا۔تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے اس سے بہت سے نوجوان منشیات اور دیگر بری صحبت سے دور ہونگے۔شاہی تمپ کے فٹبال گراؤنڈ کی چاردیواری بنانے کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ کمیٹی سمیت دونوں ٹیم کے لیئے کیش انعام دیئے۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیم کو ٹرافیاں دی۔سابق صوبائی وزیر لالا رشید صاحب واجہ حمل بلوچ واجہ بجار بلوچ بوہیر صالح واجہ عبداللہ بلوچ واجہ ابوالحسن صاحب بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس شاندار فائنل میچ کو دیکھنے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ بھی موجود تھی۔

