جمعیت علماء اسلام کے وفد کی الیکشن کمشنر بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد کی سربراہی حاجی قاسم خلجی نے کی اور ان کے ہمراہ سیٹھ اجمل، حاجی ظفر اللہ، عبد الحکیم بازنی اور کلیم اللہ ناصر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف امور اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر نے وفد کے مسائل سنے اور بلدیاتی انتخابات کے شفاف، منظم اور مؤثر انعقاد کے لیے تعاون اور مسائل کے حل کے لیے مکمل یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں