پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی ہے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(این این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی ہے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بھارتی ایماء پر کیا جارہا ہے جو شکست بھارت کو ہمارے افواج نے معرکہ حق میں دیا اب بھارت اسکا بدلہ ہمارے ہی ملک کے لوگوں سے کرا رہا ہے جوکہ ناکام بنادینگے انہوں نے کہا کہ پاک انڈونیشیاء تعلقات کو صدر کے دورے سے مزید تقویت ملی گی پاکستان اس وقت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے دنیا پاکستان کے طرف دیکھ رہی ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے وزیر اعظم کا حالیہ دورہ بحرین بھی ہر حوالے سے انتہائی کامیاب ثابت ہوا پاکستان ایران ترکیہ چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ انتہائی اچھے تعلقات استوار ہورہے ہیں ہمیں ایسے ممالک کی دوستی پر فخر ہے اور کسی کو اسے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگیاور بھارت و افغانستان کے ناپاک عزائم ماضی کی طرع ہمیشہ کی طرع ناکام ثابت ہونگے تمام معاہدوں پر عمل سے ملک میں ترقی کا نیا باب شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت چین سمیت تمام سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کے تکنیکی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے وال ممالک کے شہریوں اور سی پیک میں کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت بنا رہی ہے سی پیک ہماری شہہ رگ ہے اس سے ملک کی ترقی جڑی ہوئی ہے پاکستان فلسطین کو ایک ازاد ملک دیکھنا چاہتا ہے اور دنیا کے ہر گوشے میں رہنے والے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ہر مدد اور قدم جو فلسطین اور کشمیر کے مفاد میں ہوگا پاکستان اٹھاتا رہے گا اسرائیل بے لگام قاتل ہے دنیا اب ان سے منہ موڑ رہے ہیں اور اس سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر رہے ہیں جو کہ خوش آند بات ہے فلسطین اور کشمیر جلد ازاد ہونگے مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس میں ہم ضرور کامیاب ہونگے دہشت گردی کاجڑ سے خاتمہ کرکے عوام اور ملک کو امن وسکون دینگے تعلیم صحت زراعت مواصلات اور ابنوشی کے منصوبوں کو شروع اور اسے فروغ دینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہی قوم کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کا باعث بنی گی ہمارے علاوہ کسی کے پاس کوئی منشور نہیں محض زبانی جمع خرچ سے قوم کو بہلا یا نہیں جاسکتاہماری خوش نصیبی ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا سہرا قدرت نے شریف خاندان کے سر رکھا ہے ملک بھر کے موٹر ویز میٹرو ٹرین اور میٹرو بس منصوبے نوازشریف کی نشانیاں ہیں جو تختیوں کی محتاج نہیں، عوام کے ساتھ رشتہ مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے والوں کو اپنی کوششوں میں ناکامی ہوگی سردار یعقوب نے کہا کہ علاقے اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، عوام کی محبتوں کا قرض چکاتے رہیں گے – انہوں نے کہا کہ لورالائی دکی سمیت پورے حلقے کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے انکے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنے دونگا اپوزیشن اور پی ٹی آئی بے مقصد احتجاج کا شوق ضرور پورا کریں لیکن ہم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر عمل کرتے رہے گے یہ بات حقیقت ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے جسکے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور اس عزاب سے جلد نکل آینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں