نیشنل پارٹی کے وفد نے حب میں سندھی کلچر ڈے میں شرکت اور اظہار یکجہتی کیا

حب(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سابق ورکنگ کمیٹی کے اسد غنی بلوچ ضلع حب کے انفارمیشن سیکریٹری و کونسلر میونسپل کارپوریشن حب حافظ رسول بخش بلوچ ،ضلعی نائب صدر روشن علی جتوئی، ،نیشنل پارٹی تحصیل حب کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ مینگل، بی ایس او پجار حب زون کے صدر عبدالمالک بلوچ،سینیئر رہنما میر نثار احمد لھڑی کی قیادت میں ایک وفد نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سندھی کلچر ڈے منعقدہ تقریب میں شرکت کرکے اظہار یکجھتی کیا سندھی کلچر ڈے کا پروگرام لیڈا ریسٹ ہاؤس کے سبزہ زار ہوا جس میں حب کے شہریوں مختلف برادریوں خواتین سمیت بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ثقافتی پروگرام مختلف سیاسی سماجی پارٹیوں کے عہدیداروں اور کارکنوں، منتخب کونسلروں صحافیوں نے شرکت کی۔
سندھی کلچر ڈے پروگرام انتظامیہ کے درخواست پر نیشنل پارٹی ضلع حب کے انفارمیشن سیکریٹری و کونسلر حافظ رسول بخش بلوچ نے عظیم الشان تقریب کے نظامت کے فرائض خوبصورتی انجام دیئے جس کو شرکاء نے بھرپور سراہا اور حافظ رسول بخش کو شاندار انداز میں کمپئرنگ پر تعریف کی سندھی کلچر ڈے پروگرام کے مہمان خاص سیکریٹری برائے سیاحت وثقافت بلوچستان نواب زادہ میر محمد زرین خان مگسی تھے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے سندھی کلچر ڈے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے سندھی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں سندھ دھرتی مہر و محبت کی دھرتی ہے سندھی عوام نے جس طریقے سے اپنی ثقافت و روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مثبت سماج کے قیام میں جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں