نیشنل پارٹی کے امیدوار علی احمد لانگو کے حق میں حمایتی پروگرام، معززین نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا

کوئٹہ (رپورٹر) یونین کونسل 2 وارڈ 3 میں نیشنل پارٹی کے امیدوار علی احمد لانگو کے حق میں حمایتی پروگرام حاجی سید محمد سمیت معززین نے نیشنل پارٹی کے امیدوار علی احمد لانگو کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی ولی جان لانگو مرکزی ترجمان و نامزد امیدوار علی احمد لانگو تحصیل نائب صدر عثمان بلوچ نے علاقے کے معززین کا حمایت و تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے ماضی میں بھی خدمت جیسے عظیم عمل کو بروئے کار لایا اور اب بھی خدمت کرینگے۔عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرکے علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کے فنڈز سے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے اور آئندہ دنوں میں اسٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی اسکیم کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔علی احمد لانگو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات علاقے کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے اس لیے عوام نیشنل پارٹی کو کامیاب کراکے علاقے میں تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں.
اس موقع پر بھائی غلام محمد خراسانی، نذر محمد درانی ،سلیم خراسانی ، نذیر احمد درانی، ندیم خراسانی ، منیر احمد بلوچ، ظہیر جان خراسانی، اویس خراسانی اور دیگر نے بھی علی احمد لانگو کو کامیاب کرانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں