ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا گرلز پرائمری اسکول حاجی عبدالسلام محلہ چوگان کنڈ کا دورہ

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول حاجی عبدالسلام محلہ چوگان کنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے عملے سے ملاقات کی اور اسکول کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو یقین دلایا کہ علاقے میں تعلیم کی بہتری کے لئے ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ کے تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ھے نیشنل پارٹی نے ہر دور حکومت میں تعلیم کو اولین ترجیح دی۔ پرائمری ایجوکیشن سے لیکر اعلی تعلیمی ادارے نیشنل پارٹی نے تعمیر کئے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی ھماری اولین ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے ادارے ھیں۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت کے ساتھ ادا کریں، والدین اور بچوں کو تعلیم کی اہمیت سمجھائیں اور جو بچے اسکول سے باہر ہیں انہیں بھی تعلیم کے دھارے میں لانے کی کوشش کریں تاکہ ہر بچی کو معیاری تعلیم مل سکے۔

دورے کے دوران نیشنل پارٹی کے رہنما جمال مری، اعجاز جوسکی، نثار جوسکی، قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ، محراب مالک، جمال جان بلوچ کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلر حاجی اسلم، عبدالسلام، سیف اللہ اور نعیم عادل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں