نیشنل پارٹی وفد کی ملک فیصل شاہوانی سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات میں تعاون پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چہرمین اسلم بلوچ کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت ملک فیصل شاہوانی سے ملاقات کی وفد میں نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکریٹری حاجی فاروق شاہوانی حاجی ادیس شاہوانی غلام فاروق رحمت اللہ پرکانی نصراللہ بلوچ رحمت اللہ دیگر پارٹی رہنما شامل تھے ، ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں باہمی تعاون کے حوالے سے امور زیر بحث آئی ملک فیصل شاہوانی نے یقین دہانی کرائی کہ اپنے دوستوں اور زعما سے مشاورت کے بعد نیشنل پارٹی کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اور حکمت عملی طے کی جاہیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں