ثناء کی لندن میں اپنی دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت،قیمتی انگوٹھی کا تحفہ پیش کیا

لاہور(این این آئی)فلمسٹار ثناء نے لندن میں اپنی دیرینہ دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور قیمتی انگوٹھی کا تحفہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ثنا جو ان دنوں لندن میں مقیم ہیں انہوں نے گزشتہ روز اپنی دوست کی شادی میں شرکت کی،ثناء نے اپنی دوست کو سونے کی انگوٹھی کا تحفہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ طویل عرصے بعد مغربی ملک میں پاکستانی کلچر دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، یہ اطمینان کا باعث ہے کہ پاکستانی بیرون ممالک جا کر بھی اپنے کلچر کو فراموش نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں