روبی انعم آن لائن کیب میں اپنا موبائل فون بھول گئیں

لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ روبی انعم آن لائن کیب میں اپنا موبائل بھول گئیں۔اداکارہ ان دنوں پرنس تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں۔ روبی انعم گزشتہ روز ڈرامہ کرنے ہال میں پہنچیں تو انہیں اپنے موبائل کی گمشدگی کا احساس ہوا۔ اداکارہ نے بتایا کہ آن لائن کیب کے کیپٹن نے رابطہ ہونے کے بعد میرے گھر آ کر مجھے موبائل فون واپس لوٹا دیا جس پر میں نے اس کا انتہائی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں