ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت

کوئٹہ(رپورٹر) کلی برات کے قبائلی معتبر ملک عبدالرحمٰن زارہزئی لانگو نے اپنے قبائل اور برادری کی مشاورت سے یونین کونسل نمبر 3 کے بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران، وارڈ نمبر 1 سے حاجی عبدالصمد بلوچ اور وارڈ نمبر 3 سے عبدالمنان بلوچ کی بھرپور اور غیرمشروط حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری پوری برادری نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کرتے ہیں، اور ان شاء اللہ انتخابی میدان میں ہر سطح پر ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر حاجی عبدالصمد بلوچ، محمود رند، بلا مقابلہ نو منتخب کونسلر شہریار نورزئی، عبدالمنان بلوچ، مولانا دھنی بخش سنجرانی، حاجی نصراللہ رند، میر اکرم لانگو، رحیم بلوچ سمیت معززین اور دوست موجود تھے۔

نیشنل پارٹی کے امیدواروں اور دوستوں نے ملک عبدالرحمٰن لانگو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پارٹی اور علاقے کی سیاست کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں