گوادر(رپورٹر) سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور میر ارشد کلمتی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گوادر کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سابق ایم پی اے کو بتایا گیا کہ اُن کے دورِ میں لائے گئے منصوبوں اور منظور کئے گئے فنڈز میں شروع کیے گئے متعدد منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جس پر جی ڈی اے نے ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کیا ہے اور عوامی نوعیت کی کئی منصوبے معیار کے ساتھ بروقت مکمل ہوئے ہیں اور جن کے ثمرات عوام کو براہِ راست مل رہے ہیں۔ ان اہم منصوبوں میں گرلز ہائی اسکولز، بوائز ماڈل اسکول، ملا فاضل چوک، شاہین چوک سمیت کھیلوں کئی بنیادی منصوبے شامل ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ نئے پراجیکٹ جنت بازار اور شاہی بازار میں بھی کام کا آغاز کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ شہر میں گلیوں کی بحالی، مرکزی شاہراہوں کی تعمیر و توسیع اور دیگر شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بھی کام تیزی سے جاری ہے، جس سے مجموعی انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
میر حمل کلمتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی ہمیشہ ان کی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواہ کسی بھی منصب پر فائز ہوں یا نہ ہوں، شہر کی تعمیر و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

