سی او پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی بلال جالب کی زیر صدارت عمائدینِ شہر کے ساتھ ایک اہم نشست

پسنی(رپورٹر) آج بروز منگل پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے سی او بلال جالب کی جانب سے علاقہ عمائدین کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی انتظامی، سماجی اور تجارتی قیادت نے بھی شرکت کی۔ اس ملاقات کا مقصد پسنی میں ماہی گیری کے شعبے اور شہر کے مجموعی مسائل پر مشاورت اور بہتری کے لیے تجاویز کا تبادلہ تھا۔

نشست کے دوران سی او پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے بلال جالب نے پسنی شہر کے معاشی ڈھانچے خصوصاً ماہی گیری کے شعبے کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا ک، پسنی ایک ساحلی اور ماہی گیری کے حوالے سے اہم شہر ہے، یہاں بڑے پیمانے پر فشنگ گیر شاپس، کاہک بورڈ ریپیئرنگ مراکز، فشنگ نیٹ شاپس اور دیگر ماہی گیری سے متعلق دکانوں کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ شہر میں اس سیکٹر کو مضبوط کیا جائے تو نہ صرف ماہی گیروں کو سہولت ملے گی بلکہ مقامی معیشت بھی بہتر ہوگی۔
اس موقع پر شرکاء نے بھی شہر کے مختلف مسائل، ماہی گیروں کے مسائل، روزگار کے مواقع، ساحلی ترقی اور اداروں کی کارکردگی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

آخر میں سی او بلال جالب نے یقین دہانی کرائی کہ پسنی کی ترقی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ہمارا مشن پسنی کے ہیلتھ پسنی کی ایجوکیشن اور پروگریسیو پسنی انشاء اللہ۔
اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی میر نور احمد کلمتی، تحصیلدار پسنی محمد امین، نائب تحصیلدار عبد الرحمٰن، صدر انجمن تاجران لیاقت علی، سماجی رہنما خادم پسنی لالا سیلانی، کاروباری شخصیت حاجی الہی، حق دو تحریک کے کونسلر کہدھ عبدالغفور، نیشنل پارٹی کے ابوالخیر، فش ہاربر اتھارٹی کے نمائندے الطاف گوھر اور نوید مولا بخش سمیت مقامی صحافی برادری بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں