لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت و ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی کی زیر نگرانی SHO لاکھڑا وحید علی مگسی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث و مطلوب ملزم محمد بلال ولد الہی بخش قوم مگسی سکنہ جھل مگسی حال صدوری لاکھڑا کو گرفتار کرنے کے لیے لیاری کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور بالآخر دوہرے قتل میں مطلوب ملزم کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ جس نے وحشیانہ فعل کو انجام دیتے ہوئے ہوران ولد وندر عرف بہرام اور اپنی بیوی (ب) اقوام مگسی، ساکنان ضلع جھل مگسی حال صدوری لاکھڑا کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوچکا تھا۔ پولیس نے دوہرے قتل میں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

