بدعنوانی اور کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو روز بروز بڑھتاجارہاہے جس کا خاتمہ کرانے میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرے کمشنر سبی‎

سبی(اللہ داد )بدعنوانی وکرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندوخیل کی سربراہی میں سرکٹ ہاؤس میں بدعنوانی کرپشن جیسے ناسور کے خلاف عوامی آگاہی مہم تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خاص کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض ہوۓ سیمینار میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ ثناء اللہ مینگل٬ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سبی رینج برکت حسین کھوسو٬ایکسین ایریگیشن خادم حسین چانڈیو سمیت ضلعی آفیسران طلباء و طالبات علاقائی معززین معتبرین وشہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی تقریب میں اسٹیج کے فرائض عبدالکریم دہپال عرف(میجر اے کے شاہین)نے سرانجام دیں تقریب کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام پاک سے کیاگیا تقریب میں طلباء و طالبات نے بدعنوانی کرپشن پر ڈالی٬ تقریب میں موجود شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوۓ کہاہے کہ بدعنوانی اور کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو روز بروز بڑھتاجارہاہے جس کا جڑ سے خاتمہ کرانے میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرے بدعنوانی اور کرپشن جیسی لعنت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے ملک کوترقی کی طرف گامزن کرنا ہے کرپشن ہمارے ملک کی جڑیں دیمک کی طرح چاٹ کر کمزور کررہی ہے آج کے تقریب کامقصد شہریوں میں شعور بیدارکرنا ہے اور انہیں بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی جانب گامزن کرنا ہے انہوں نے مذید شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف یکجا ہوکرآواز بلند کریں٬ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس برکت حسین کھوسو نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف مختلف ادارے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اگر کسی بھی شہری کو پولیس سے کسی قسم کی شکایت ہوتو ہمارے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں کسی بھی شہری سے جائز حقوق درج کرنے پر کسی بھی تھانے میں کوئی بھی آفیسر رشوت طلب کرے تو اسکی اطلاع ہم تک پہنچائیں اسکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر شہری کو فوری طور پر مفت ریلیف فراہم کریں گے سیمینار کے آخر میں ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندوخیل نے مہمان خاص ودیگر میں یادگاری شیلڈ پیش کی

اپنا تبصرہ بھیجیں