پولیس محدود وسائل کے باوجود جرائم کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے، ایس پی کچھی حافظ معاذ الرحمان

بولان(این این آئی)محدود وسائل کے دائرے کار میں رہتے ہوئے علاقائی امن کیلئے سنجیدہ کوششیں ناگزیر ہیں امن کے بغیر خوشحالی نہیں آئے گی پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں عوام بھی قیام امن کیلئے پولیس کا ساتھ دیں مشترکہ کوششوں سے علاقے کا امن بحال ہوگا۔ ایس پی کچھی حافظ معازالرحمان کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ایس پی کچھی حافظ معاذ الرحمان نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں امن و امان کا مسئلہ نہایت سنجیدہ نوعیت کا ہے امن کی بحالی کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ممکن نہیں پولیس اپنے دستیاب وسائل اور دائرہ کار کے مطابق امن کی بحالی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے جبکہ اس ضمن میں عوامی تعاون، سیاسی مذہبی جماعتوں اور صحافی برادری کے باہمی تعلق سے پولیس کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور پولیس کے جوان مزید بہتر اپنے فرائض سر انجام دینگے کیونکہ جب تک مقامی تعاون شامل حال نہیں ہوگا تنہا پولیس کچھ نہیں کرسکتی انہوں نے یہ باتیں اپنے آفس میں ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی، جنرل سیکرٹری رئیس حاجی رئیس نوروز خان ایری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء حافظ احمد خان خجک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ملاقات میں ضلع کچھی بلخصوص ڈھاڈر کی مجموعی صورتحال، بڑھتی ہوئی وارداتوں، شاہراہوں کی سیکیورٹی، اور شہریوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ایس پی کچھی حافظ معازالرحمان نے کہا کہ پولیس محدود وسائل کے باوجود بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں اور میڈیا کا تعاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں