پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک ماہ میں 17لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اوتھل (این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی ایک ماہ میں ایرانی ڈیزل کے خلاف کاروائیاں،17 لاکھ 64 ہزار 6 سو 15 لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، ضبط شدہ ایرانی ڈیزل اورگاڑیوں کی مالیت 487.03ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی پریس ریلیز میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی، پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں اوتھل گوادر، پسنی روڈ چیک پوسٹو ں سے اور سمندر کے راستے دوران چیکنگ 17 لاکھ 64 ہزار 6 سو 15 لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔زمینی راستے سے 17,46,615 لیٹر اورسمندر ی راستے سے 18000 لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمدکر لیا گیا ایرانی ڈیزل کی یہ مقدار بلوچستان سے کراچی غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جارہی تھی۔ برآمد شدہ ایرانی ڈیزل،ٹرک اور آئل ٹینکرز کو تحویل میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ضبط شدہ ایرانی ڈیزل اورگاڑیوں کی مالیت 487.03 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کرداربخوبی ادا کر تی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں