کوئٹہ (رپورٹر)نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام ایڈووکیٹ جلیل لانگو کے آفس میں شمولیتی تقریب منعقد ہوا تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں باشعور نوجوانوں نے نیشنل پارٹی کے آئین، منشور اور قومی جمہوری جدوجہد سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی اور صوبائی قانون سیکرٹری ایڈووکیٹ جلیل لانگو نے نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی حقیقت پسند، جمہوری سوچ رکھنے والے کارکنوں کی جماعت ہے۔ نیشنل پارٹی کی طاقت کارکنوں کی سیاسی جدوجہد اور نظریاتی کمٹمنٹ کے بدولت ہے ۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بنیادی فلسفہ معیاری تعلیم بہترین صحت کی سہولیات بنیادی ضروریات اور بلوچستان کی قومی حقوق کا تحفظ ہے۔نیشنل پارٹی نے قاہد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کی عوامی اداروں کے تعمیری و ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال، مضبوط اور منظم ہوگی، اور انہیں تنظیمی و سیاسی عمل میں بھرپور کردار دیا جائے گا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ تحصیل نائب صدر عثمان بلوچ بھی موجود تھے۔شمولیتی کرنے والے نوجوانوں میں عید محمد غلام جان محمد سراج عدنان بلوچ مزمل مینگل اشفاق ساسولی عماد لانگو نصر اللہ محمد شعیب محمد زاہد نجیب اللہ ابو بکر شعیب احمد سینے دیگر شامل تھے..

