کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل کواپنے عہدے کا حلف اٹھانے پرمباکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس عوام کو سستے اورفوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ جسٹس کامران خان ملاخیل کا شمار بلوچستان کے سینئر ترین ججوں میں ہوتاہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کوانصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ان کا چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بننا صوبے کیلئے کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔ انہوں نے نئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئے چیف جسٹس جسٹس کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں بلوچستان ہائیکورٹ قانون کی بالادستی اور عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قیدیوں کی اپیلیں میرٹ پرسنیں گے اورانہیں فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

