سبی(اللہ داد)ڈویژنل ڈائیریکٹر سبی ڈویژن عرفان احمد قریشی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے ڈپٹی ڈائیریکٹر سبی امجد لاشاری کی جانب سے مدت پوری ہونے پر عرفان احمد قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور ظہرانے کا کا احتمام کیا تقریب میں سابق ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر سبی ڈویژن دین محمدمری٬سابق سوشل ویلفئیر آفیسر عبدالرزاق٬سترام داس٬خان محمد رند٬ڈپٹی ڈائیریکٹر اسپیشل سکول علی حسن بگٹی٬اکاؤنٹنٹ جنرل سبی حاجی اکرام٬ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر فاروق احمد لونی ٬وڈیرہ محمدیعقوب لاشاری ٬سوئی صدرن گیس کمپنی کے عامر بشیر کو محکمہ سوشل ویلفئیر کے ملازمین نے شرکت کی تقریب میں امجد علی لاشاری ودیگر آۓ ہوۓ مہمان نے ملازمت پوری کرنے پر مقررین نے عرفان احمد قریشی کو مبارکباد پیش کی اور دوران سروس انکی خدمات کو سراہتے ہوۓ کہاہے کہ عرفان احمد قریشی کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا انہوں نے دوران ملازمت اپنے ماتحت سمیت دیگر آنے والے شہریوں کو شفقت کی نگاہ سے دیکھا ایسے کم ملازم ملتے ہیں جو اپنے لیے نہیں صرف عام غریب عوام کی خدمت کرنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عرفان قریشی کا نام ان ملازمین میں شمار ہوتاہے جو ریٹائر ہونے کے بعد بھی عوامی خدمات اور ادارے کے ملازمین کے ساتھ چلتے رہیں گے ہمیں جب بھی کسی مشکل وقت میں عرفان احمد قریشی کی ضرورت ہوگی یاد کریں گے

