میرچاکرخان رند یونیورسٹی میں رنگارنگ سپورٹس گالہ 2025کا آغاز افتتاحی تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر میرچاکرخان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ ہوۓ‎

سبی(اللہ داد)میرچاکرخان رند یونیورسٹی میں رنگارنگ سپورٹس گالہ 2025کا آغاز افتتاحی تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر میرچاکرخان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ ہوۓ پروفیسر ڈاکٹر ممتازبلوچ نے فٹبال کو کک مار کر سپورٹس گالہ کا افتتاح کردیا میرچاکرخان رند یونیورسٹی میں رنگارنگ سپورٹس گالہ میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں بیڈمنٹن٬کرکٹ٬ٹیبل ٹینس٬لڈو ودیگر کھیل بھی شامل ہیں شاندار افتتاحی تقریب میرچاکر خان یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں ہوا


تقریب میں ڈین آف فیکلیٹی پروفیسر ڈاکٹر عبد ال نعیم ٬رجسٹرار عبدالقدوس بنگلزئیاسپورٹس انچارج فضل با دینی اڈا ئی ریکٹر سٹوڈنٹ آفئیرزجہاں شیر قمبرانی٬فیکلیٹی ممبران٬سپورٹس دوست شخصیت میرحبیب الرحمن رند سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی گراؤنڈ آمد پر مہمان خاص کا خاص استقبال کیاگیا بینڈ کے دستے نے سلامی پیش کی سپورٹس گراؤنڈ کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا ہوا تھا گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں ودیگر سے خطاب کرتے ہوۓ سپورٹس گالہ 2025 کے مہمان خاص وائس چانسلر میرچاکرخان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے کہاہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انسانی ذہن اور جسم کو نشونما پہنچانے کے لیے کھیل کود کرنا بھی لازمی ہے انہوں نے کہاہے کہ کھیل میں نہ صرف جیتنے کے لیے نہیں بلکہ جسم اور ذہن کو تروتزہ رکھنے کے لیے بھی حصہ لیاجاتاہے سپورٹس گالہ 2025 میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے مختلف ٹیمیں کھیل کے میدان میں اپنے کھیلوں کا مظاہرہ کریں گے انکا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں پر ہے انہوں نے طلباء و طالبات سے مخاطب ہوکر کہاہے کہ طلباء و طالبات کھیلوں کے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنے جسم اور ذہن کو نشونماء پہنچانے کے ساتھ ساتھ اچھی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں