خاران( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ بازار میں غیر قانونی تجاوزات قبضہ گیری کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کےبہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی خاران کے چیف آفیسر حماداللہ طوقی اور انجمن تاجران خاران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس دوران شہر کے مختلف درپیش مسائل بلخصوص بازار میں ناجائز و غیر قانونی تجاوزات پر خصوصی گفتگو کی گئی جبکہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر حماد اللہ طوقی کی تعنیاتی پر انھیں مبارک دی گئی وہ اپنے صلاحیتوں اور تجربہ سے خاران شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری وبحالی سمیت بازار میں ہونے والے درپیش مسائل پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرئینگے کیونکہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور چیف چوک سمیت سبزی منڈی اور بازار کے مختلف جگہوں پر قبضہ گروپ کے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اور ٹریفک کے نظام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہیں تاکہ عوام کے سہولیات میں بہتری اسکییں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے ہدایات دی کہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر حماد اللہ طوقی اپنے دائرہ اختیار میں تجاوزات اور گران فروشی سمیت صفائی کے نظام کی بحالی کے لیے قانونی کارروائی عمل لائے اور وقتا فوقتا اپنے ٹیم کے ساتھ بازار کا دورہ کرے تاکہ ان اقدامات کو یقینی بنایا جا سکیں.

