بی این پی عوامی ورکرز کی قربانیاں قدر کی حامل ہیں: میر اسداللہ بلوچ

خاران( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پارٹی کے ہر ورکر میرے دل کے قریب ہیں اور پارٹی کے ورکرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی عوامی خاران کے ڈپٹی آرگنائزر میر حبیب خان ملازئی۔آرگنائزنگ کمیٹی کےممبر وجنرل کونسلر حاجی محمد یعقوب ساسولی۔حافظ علی نواز ملازئی۔ٹکری بیبرگ ملازئی سے دوران ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور خاران میں پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں لیکن بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے جنگ ہر فورم پر اٹھائیں گے بی این پی عوامی ہمیشہ سے بلوچستان کے حقوق کی خاطر ہر فورم پر اواز بلند کی ہے اور ہمیں حقوق کی آواز سے کوئی دستبردار نہیں کرسکتا کیوں بی این پی عوامی بلوچستان کے ایک محترک آواز بن گئی ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں بی این پی عوامی سے ہیں دوران اقتدار بلوچستان کے کونے کونے سے نوجوانوں کو بسر روزگار کیا آج بھی یہ جدوجہد جاری وساری ہیں پارٹی ورکرز کبھی بھی مایوس نہ ہو انشاءاللہ جب بھی بی این پی عوامی کو موقع ملا وہ بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور روزگار کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رئیگی مجھے اپنے پارٹی ورکرز پر فخر ہیں اور اس امید کےساتھ پارٹی کو مزید فعال بنانے اور منشور و پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں