این ایل سی نے خنجراب پاس کے ذریعے چین،وسطی ایشیا ء کو گوشت کی برآمدات کا آغاز کر دیا

لاہور(این این آئی)پاکستان کی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے خنجراب پاس کے ذریعے چین، وسطی ایشیا ء اور دیگر علاقائی مارکیٹوں میں گوشت کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ این ایل سی کے مطابق کاشغر میں اس کا لاجسٹکس حب ایک انتہائی موثر اور اہم سہولت بن چکا ہے جو خنجراب کوریڈور کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوشت کی برآمدات کے لیے بہتر سپلائی چین فراہم کرتا ہے۔این ایل سی کے مطابق اس کی جدید ریفریجریٹڈ فلیٹ سخت درجہ حرارت کے معیارات برقرار رکھتی ہے تاکہ پوری ترسیل کے دوران مصنوعات کے معیار کی حفاظت ہو۔ بیان میں کہا گیااین ایل سی کی جدید ترین ریفر فلیٹ سپلائی چین کے دوران درجہ حرارت کی سخت نگرانی اور مصنوعات کی سالمیت کو یقینی بناتی ہے۔کارپوریشن کے مطابق اس کی ٹرانزٹ مینجمنٹ کی صلاحیت اپنی آپریشنل افادیت اور ٹرانزٹ مینجمنٹ میں مہارت کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں سے کنسائنمنٹس چین میں ایک ہفتے سے کم وقت میں پہنچا رہی ہے۔این ایل سی کے مطابق ہر طرح درجہ حرارت میں فی یونٹ 26 ٹن تک اعلی معیار کے گوشت کی ترسیل کر سکتاہے جو کسانوں اور پروسیسرز کے لیے نئے تجارتی مواقع پیدا کرے گی۔ این ایل سی نے کہا ہے کہ یہ کولڈ چین منصوبہ غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی بڑھانے اور ملک بھر میں گوشت کی پروسیسنگ کے انفراسٹرکچر کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ کسانوں، گوشت کی پروسیسنگ یونٹس کے لیے اہم قدر پیدا کرے گا، گوشت کی پروسیسنگ کی سہولیات کے پھیلا کو سہارا دے گا اور ملک کی غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں معنی خیز اضافہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں