صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ ودیگرکا ڈاکٹر مصطفی کمال کے انتقال پراظہارتعزیت

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر ڈاکٹر نادر خان اچکزئی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شعیب بلوچ،پریس سیکریٹری ڈاکٹر منیر جمال گچکی اوردیگر عہدیداروں نے ڈاکٹر مصطفی کمال کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک باصلاحیت، ملنسار، ذمہ دار اور اپنے شعبے کے انتہائی مخلص معالج تھے جنہوں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات نہ صرف خاندان بلکہ بلوچستان کی ڈاکٹر اور طبی برادری کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں