جمہوری وطن پارٹی ہمیشہ مخلص، نظریاتی و محنتی کارکنان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے،حقوق،مقام کے تحفظ کیلئے ہر محاذ پر کھڑی ہے،نوابزداہ گہرام بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما نواب زادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام کارکنان ہمارے لیے قیمتی اثاثہ اور دل کے قریب ہیں کارکنان کی قربانیاں، جدوجہد اور نظریاتی وابستگی آج بھی پارٹی کی مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں چند سازشی اور مفاد پرست عناصر پر پارٹی کی گہری نظر ہے، ایسے عناصر کسی صورت پارٹی کی صفوں میں انتشار پیدا نہیں کر سکتے۔ جمہوری وطن پارٹی ہمیشہ اپنے مخلص، نظریاتی اور محنتی کارکنان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے حقوق اور مقام کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر کھڑی ہے۔نواب زادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ پارٹی کا مستقبل نوجوانوں، محب وطن کارکنان اور نظریاتی قوت کے ہاتھ میں ہے، اور جمہوری وطن پارٹی اپنی اسی نظریاتی بنیاد اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں