ڈیرہ بگٹی (این این آئی)ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگتی کے علاقے جوری میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص امام بخش کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

