کوئٹہ(این این آئی) ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بدھ کو سٹی سرکل کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ میزان چوک، بادام گلی، فاطمہ جناح روڈ، مسجد روڈ, لیاقت بازار اور آرٹ اسکول روڈ سمیت اہم مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے تمام علاقوں کو تجاوزات سے مکمل طور پر کلیئر کروا دیا گیا۔ ضبط شدہ سامان کو ایوب اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

