نصیرآباد ڈویژن، 4 لاکھ پانچ ہزار 8 سو چھ بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلائے جائیں گے

نصیرآباد(این این آئی)کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت 15 دسمبر سے 18 دسمبر تک شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیر آباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی غلام یاسین داجلی صدام حسین سمیت دیگر ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان موجود تھے جبکہ نصیر آباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور کیے گئے اقدامات کے حوالے سے اگاہی فراہم کی ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر یاسر بلوچ نے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں 4 لاکھ پانچ ہزار 8 سو چھ بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلائے جائیں گے جس کے لیے 1462 موبائل ٹیمیں 141 فکس سینٹر جبکہ 122 ٹرانزٹ پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں کمشنر صلاح الدین کے سرد علاقوں سے لوگوں کی آمد میں مزید تیزی آگئی ہے اس لیے شروع ہونے والی پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے ایل کیو ایس کے رزلٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا بریفنگ کے دوران جن جن اضلاع میں سابقہ پولیو مہم میں کوتاہی عیاں کی گئی ہے ضروری ہے کہ ان اضلاع کے افسران قومی فریضے کی ادائیگی کو مزید بہتر معنوں میں سرانجام دیں تمام اضلاع کو جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کیا جائے پولیو مہم کے ساتھ ساتھ ای پی آئی پر بھی خصوصی توجہ مبذول کی جائے تاکہ بچوں کو دیگر مہلک امراض سے بھی محفوظ رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام افسران گراؤنڈ پر موجود رہیں اور تمام تر معلومات حاصل کریں پولیو مہم کے حوالے سے جو مائیکرو پلان مرتب کیا گیا ہے اس کے عین مطابق امور سر انجام دیے جائیں پولیو مہم کے حوالے سے تمام اضلاح کے محکمہ صحت کے افسران ڈپٹی کمشنرز سے قریبی باہمی ہم آہنگی رابطہ قاری رکھیں تاکہ مہم کے دوران جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں ان کا فوری طور پر سد باب کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں گزشتہ مہم کے دوران بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے تھے ان علاقوں میں شروع ہونے والی پولیو مہم میں مقامی افراد سے خدمات حاصل کی جائیں اس کے ساتھ ساتھ مائیکروسنسز کے عمل کو بھی جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور بہتر معنوں میں لائے عمل طے کریں پولیو مہم سے قبل ٹیموں کی بہتر معنوں میں ٹریننگ کروائی جائے تاکہ فیلڈ کے دوران انہیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں