نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی) ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام زراعت آفس نصیرآباد میں گندم کی بہتر اور معیاری پیداوار کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ اسسٹنٹس اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تربیتی پروگرام میں ایگریکلچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فاروق احمد کھیتران، SSM SP&D محمد اقبال ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد میر ظہیر احمد خان عمرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اوستہ محمد عمران خان لاشاری، ڈپٹی ڈائریکٹر جعفرآباد میر محردل خان ابڑو نے شرکت کی۔
اس موقع پر زراعت افسران ۔ظفر علی شاہ، عبدالصمد مستوئی، محمد اسماعیل ساسولی، محمود خان بگٹی، داد محمد منجھو، محمد یوسف ساسولی سمیت فیلڈ اسسٹنٹس اور زراعت توسیع نصیرآباد کے دیگر ملازمین جس میں عبدالحمید عمرانی ، محمد جانب عمرانی ، حاجی منظور احمد سیال ،سلطان احمد جتک بابو نیاز احمد ڈومکی۔ سلطان احمد چھلگری بابوگل خان پندرانی ۔ وحید احمد منگی ،بابو محمد حنیف۔ بابو حامد علی۔ غلام محمد ۔ سراج احمد ۔ محمداسحاق گرانی۔ ۔شاہنواز خان برڑو ۔عبدالروف بگٹی۔سعید احمد گجر۔ اور چھٹہ خان عمرانی ،محمد یونس عمرانی سمیت مقامی زمینداروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔تربیتی سیشن میں گندم کی کاشت، جدید زرعی طریقوں، زمین کی تیاری، کھاد کے درست استعمال، آبپاشی کے نظام اور فصل کی حفاظت کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی۔ مقررین نے زمینداروں کو فصل کی پیداوار بڑھانے کے لیے ماہرین کی سفارشات اپنانے پر زور دیا۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیئے گئے اور محکمہ زراعت کی جانب سے تربیتی سیشن کو زمینداروں کے لیے ایک مؤثر قدم قرار دیا گیا۔

