اوتھل میں مولانا عبدالغفور حیدری کے استقبال و کانفرنس کیلئے انصار الاسلام کا سیکورٹی پلان اجلاس

لسبیلہ(بیوروچیف)16 دسمبر بروز منگل جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل، رکنِ قومی اسمبلی، فخرِ جمعیت حضرت مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کی اوتھل آمد کے موقع پر ہونے والے فقیدالمثال استقبال اور جلسۂ دستارِ فضیلت کانفرنس کے سیکورٹی پلان کی ترتیب کے حوالے سے تنظیم انصار الاسلام ضلع لسبیلہ کے تمام تحصیلوں کے سالاروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہورہا ہے۔
یہ اہم اجلاس جے یو آئی اوتھل کے سالار مولانا عبدالاحد عادل کی میزبانی میں جلسہ گاہ کے اسٹیج پر زیرِ انعقاد ہے، جس میں ضلع بھر کے تمام تحصیلوں کے سالار بھرپور شرکت فرما رہے ہیں۔اجلاس میں جلسہ کے مکمل سیکورٹی انتظامات، نظم و ضبط، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، اور رضاکاروں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں