مولانا ہدایت الرحمن کی فقیر/جی ڈی اے کالونی آمد، علاقائی مسائل پر اہم نشست

گوادر (پریس ریلیز) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن صاحب کا آج فقیر / جی ڈی اے کالونی آمد ، نوجوان سیاسی و سماجی رہنما کے ڈی بلوچ نے مولانا صاحب کو خوش آمدید کیا
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی محلہ فقیر / جی ڈی اے کالونی میں ایک اہم نشست، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال
نشست میں کے ڈی بلوچ، درجان بلوچ، حاجی شوکت اور دیگر معتبر شخصیات شریک تھیں۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے ہمراہ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاں داد، نوید محمد اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ وسیم سمد بھی موجود تھے۔
اس دوران کے ڈی بلوچ نے علاقے کے اہم مسائل تحریری صورت میں مولانا صاحب کو پیش کیے جبکہ شرکاء نے بھی اپنے مسائل تفصیل کے ساتھ بیان کیے۔
نشست میں لوگوں نے سیوریج لائن کی خراب حالت، سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ میں تاخیر اور گیس پائپ لائن سے متعلق مشکلات کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت کا مسئلہ بھی زور دے کر اٹھایا۔ مکینوں نے بتایا کہ اگرچہ علاقے میں پانی آتا ہے، مگر اس کی ٹائمنگ بہت کم ہے، جس کی وجہ سے دور دراز گھروں تک پانی نہیں پہنچ پاتا اور وہ شدید متاثر ہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی ٹائمنگ بڑھائی جائے تاکہ ہر گھر تک مناسب مقدار میں پانی پہنچ سکے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے تمام مسائل بغور سنے اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران کو علاقے کا تفصیلی سروے کرنے اور عملی اقدامات اٹھانے کے لیے بھجوایا جائے گا۔
مولانا صاحب نے مزید کہا کہ چونکہ یہ علاقہ اس وقت میونسپل کمیٹی گوادر کی حدود میں شامل نہیں، اس لیے وہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھا چکے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ اسے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں شامل کیا جائے، جس کے بعد علاقائی ترقی اور انتظامی امور میں مزید بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں