ژوب،کلی عثمان زئی بابر کے پہاڑوں پر موجود جنگلات میں آتشزدگی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب کی کلی عثمان زئی بابر کے پہاڑوں پر موجود جنگلات میں آگ لگ گئی۔ژوب کی کلی عثمان زئی کے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کلی کے قریبی پہاڑوں پر قائم جنگلات میں آگ لگ گئی،جنگلات میں زیتون کے درخت پائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ژوب عارف زرکون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جب کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم پہاڑوں پر پہنچ گئی ہے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں