خاران(نمائندہ خصوصی)کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد نے کہاکہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہیں میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل کی نشاندہی سے ان مسائل کے فوری حل میں مدد مل سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب خاران کے سابق صدر سینیئر صحافی محمد عیسی محمد حسنی سے دوران ملاقات کیا کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد نے کہاکہ پوسٹنگ ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے جتنا وقت اس پوسٹنگ میں رئینگے،انشاءاللہ میری اولین ترجیح ہوگی رخشان ڈویژن میں تمام ترقیاتی عمل بہتر انداز میں یہ سلسلہ جاری رہے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان میں چیک اینڈ بیلنس ہیں آج کے اس تیز رفتار جدید ٹیکنالوجی نے معلومات حاصل کرنے میں آسانی پیدا کی ہیں جہاں پر بھی کوئی عوامی ایشوز ہونگے میڈیا کے مدد سے فوری اقدامات اٹھایا جائے گا،انھوں نے کہا کہ میڈیا ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کررہی ہیں اس امید کے ساتھ میڈیا رپورٹر غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرتے رئینگے انھوں نےکہا کہ دستیاب وسائل کے تحت عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں تاکہ حکومتی اقدامات سے عوام زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں

