پنجگور(این این آئی)پنجگور میونسپل کمیٹی وشبود کا بجٹ اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین زاکر علی منعقد ہوا چیئرمین ایڈوکیٹ نوراحمد بلوچ چیف آفیسر عزت اللہ محمد حسنی اسسٹنٹ نورالحق بلوچ بھی بجٹ اجلاس میں موجود تھے میونسپل کمیٹی کے کونسلران نے متفقہ طور پرمالی سال 2025-26کے لیے 28 کروڑ 37 لاکھ اکسٹھ ہزار روپے کا بجٹ منظور کرلیا بجٹ اجلاس سے چیرمین میونسپل کمیٹی نوراحمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وشبود ہم سب کا گھر ہے اسکی خوشحالی خوبصورتی اور عوام کے روزمرہ مسائل کو حل کرنا ہماری زمہ داریوں میں شامل ہے اس سے روگردانی نہیں کرینگے چیرمین میونسپل کمیٹی وشبود نوراحمد بلوچ نے کہا کہ کونسلران چاہے انکا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انکو ساتھ لیکر چلوں گا بلکہ ہر کونسلر خود کو چیرمین سمجھے انہوں نے کہا کہ انفرادی سوچ سے باہر نکل کر ہم سب کو اجتماعیت کی طرف جانا ہوگا جب ہم سب اجتماعی اسکیموں پر فوکس کرینگے تو اس سے اہلیاں وشبود کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے علاقائی مفادات کو سامنے رکھنا چائیے اپوزیشن کو وہی اہمیت حاصل ہوگا جو ہمارے اپنے کونسلران کی ہے ہم وشبود کے مفادات کو آگے لے کر جانے کی سوچ رکھتے ہیں جب سوچ علاقے کے لیے ہے تو فرق اور امتیاز کی گنجائش باقی نہیں رہتا چیئرمین نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی مشینری بھی بہت جلد پہنچنے والی ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد نوراحمد بلوچ نے کہا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ ہم سب کو عوام کی خدمت کے لیے چنا ہے اور اس اعزاز کا دفاع ہمیں خدمت کے زریعے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں جن کونسلران کے کام نامکمل ہیں انکے خلاف انکوائری ہوگا ممبران مالی سال 2025 اور 2026 کے لیے اپنی اسکیمیں پیر تک چیف آفیسر کے آفس میں جمع کرائیں اسکے بعد کوئی عذرقابل قبول نہیں ہوگا نوراحمد بلوچ نے کہا کہ کونسلران علاقے کے وسیع تر مفادات میں ساتھ دیں تاکہ مل کر عوام کو بہتر اسکیمات دے سکیں بجٹ اجلاس سے اپوزیشن کونسلران مجیب احمد،محمدجان مطیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نظر انداز ہوئے اگر یہ تسلسل برقرار رہا تو اسکا نقصان علاقے کے عوام کا ہوگا۔

