کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کھمبوں کی تنصیب اورلائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی،کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 13دسمبر(بروزہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، کرانی، ہزارہ ٹاون، سمنگلی ایکسپریس، انڈسٹریل،سرکی روڈفیڈرجبکہ زرغون گرڈکے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 13 دسمبر اور 15 دسمبر کو (روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، ملک پلانٹ، شہبازٹاون، عالم خان، نواں کلی، مالک فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ 14دسمبر(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرجبکہ سریاب گرڈکے کرانی، بی ایم سی، ہزارہ ٹاون، اولڈاور نیو جان محمدروڈفیڈروں سے صبح10 بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اْسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ اورسٹی فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ 15دسمبر (بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن کے خیر بخش مری فیڈرجبکہ زرغون گرڈکے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔اسکے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 13دسمبر(بروزہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvچلتن، سمنگلی ایکسپریس، اولڈلیاقت بازار، جان محمدروڈ، سریاب ٹو، دلدارکاریز، نیو جان محمدفیڈرصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اْسی روزگنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔ اسی طرح 14دسمبر(بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kvپی اے ایف، تکاتو، گارڈن ٹاون، عمر، جبل نور، ادیان، آریا ہسپتال،اغبرگ، ٹی پی ایس، کمپوٹراسکول، خروٹ آباد، ریگی، واپڈااسپتال، ایگریکلچرکالج، بلیلی فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہیگی۔ علاوہ ازیں 15دسمبرکو دالبندین، چاغی، خاران گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز شاہرگ اور ہرنائی گرڈاسٹیشن سے صبح 8بجے سے شام5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں