تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نور بخش ولد سخی احمد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، تحصیل تربت کے صدر طارق بابل، محراب مالک، جمال جان, ولی جان نعیم اور سیف اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

