اوتھل: ہندو محلہ میں واٹر بور کی تبدیلی کا فیصلہ، چیئرمین بلدیہ و پی ایچ ای ٹیم کا مشترکہ سروے مکمل

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ہندو محلہ میں واٹر بور کے سروے کے لیے چیئرمین بلدیہ اوتھل اور محکمہ پی ایچ ای کی مشترکہ سروے سیکریٹری پارلیمانی امور، سیاحت و ثقافت میر زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایت پر اور ایکسئین پی ایچ ای لسبیلہ حسین خان لانگو کی رہنمائی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی کی سربراہی میں ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اوتھل بھاگ چند کے ہمراہ ہندو محلہ میں واٹر بور کا تفصیلی سروے کیا گیا۔سروے کے دوران چیئرمین سید سومار شاہ کاظمی اور ایس ڈی او بھاگ چند نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی خصوصی ہدایت کے مطابق ہندو محلہ کا ناکارہ واٹر بور فوری طور پر تبدیل کیا جائے گا اور نئی جگہ کا تعین کرلیا ہے جلد نیا واٹر بور نصب کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی بروقت فراہمی ممکن ہو ایس ڈی او محکمہ بپلک ہیلتھ بھاگ چند نے مزید کہا کہ واٹر بور کی جگہ کا تعین ہوگیا ہے اب ہماری کوشش ہے کہ واٹر بور کا کام کل سے ہی شروع کیا جائے۔اس موقع پر جام گروپ لسبیلہ کے سینئر رہنما زین العابدین رونجھو، اقلیتی رہنما ڈاکٹر دھرم پال لاسی،جام گروپ اوتھل کے سینئر و سنیٹر دھنیش کمار پلیانی کے مخلص ساتھی کرشن لال لاسی، مولچند لاسی، پرسوں مل، لالہ عارف،اصغر علی سماں غلام فاروق شیخ عبدالحکیم کلمتی شام لال مکیش کمار و دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں