ڈیرہ بگٹی: اے سی سوئی کی کارروائی، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ سیل

ڈیرہ بگٹی ( نمائندہ) اسسٹنٹ کمشنر سوئی صادق خان نے سوئی بازار میں غیر قانونی طور پر چلنے والے منی پیٹرول پمپس اور غیر رجسٹرڈ پیٹرول یونٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد یونٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سوئی کے ہمراہ سٹی تھانہ سوئی کے پولیس افسران اور نفری بھی موجود تھی، جنہوں نے آپریشن میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ غیر قانونی پیٹرول کی فروخت نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بڑا خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق خان نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ غیر قانونی پیٹرول یونٹس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول اور قانون کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں