تربت: نیشنل پارٹی رہنما سید ملا برکت بلوچ کی منیر حسین کے انتقال پر تعزیت

تربت (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سید ملا برکت بلوچ نے ہوشاب کی معروف و معزز شخصیات ڈائریکٹر میوزیم بلوچستان جمیل حسین صاحب، واحد حسین اور طاہر حسین کے بڑے بھائی منیر حسین کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں