کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور چیئرمین زرغون ٹاؤن کمیٹی میر لیاقت لہڑی،زبیر خان بڑیچ، میر عبد الحق نیچاری،عبد الجبار خلجی، احسان اللہ افغان،ایوب آغا،میرزوہیب محمد حسنی،خان محمد بڑیچ،حاجی عزیز لانگو، امیدوار نیک محمد لانگو،امیدوار میرسوراب زہری،طیب بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی ہے جو ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام”تیر“کے نشان پر ٹھپہ لگاکر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو چلتن ٹاؤن یونین کونسل 2وارڈ نمبر2کی جانب سے خان محمد بڑیچ کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو متحرک، فعال اور مضبوط بنانا ہے،جیالے مضبوط اور متحرک ہو کر عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے گرین بس سروس،خواتین کیلئے پنک بس سروس، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈ،کسانوں کیلئے کسان کارڈ،بے نظیرانکم سپورٹ پرگرام سمیت دیگر پروگرام شروع کئے ہیں جن سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام 28دسمبر کو گھروں سے نکل کربلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ وہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کرسکیں

