ژوب (این این آئی)بلوچستان گرینڈ الائنس ایکشن کمیٹی کے ترجمان رازمحمد شیرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیمیں حکومتِ وقت سے پْرزور مطالبہ کرتی ہیں کہ سرکاری ملازمین کی ڈی آر اے (Disparity Reduction Allowance) اور دیگر تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین شدید مہنگائی، معاشی دباؤ اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں ڈی آر اے اور دیگر واجب الادا مراعات ملازمین کا بنیادی حق ہیں، جنہیں مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز موجودہ مہنگائی کے تناسب سے انتہائی ناکافی ہو چکے ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے، ڈی آر اے کا فوری اعلان کیا جائے اور دیگر جائز مطالبات پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ملازمین کو معاشی تحفظ حاصل ہو اور وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں اگر حکومت نے سرکاری ملازمین کے مسائل کو نظرانداز کرنا جاری رکھا تو ملازمین اپنے آئینی و جمہوری حق کے تحت احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

