لورالائی (این این آئی)لورالائی اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں شہر کی ترقیاتی اسکیموں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کچہری میں شہریوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل براہ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کییکھلی کچہری میں برگیڈیئر لورالائی اسکاوٹس نعمان نذیر ملک، ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ، ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان، ڈپٹی کمشنر میران بلوچ سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران شریک ہوئے۔1 ارب روپے عوام کی فلاح پر خرچ ہوں گے برگیڈیئر نعمان نذیر ملک برگیڈیئر نعمان نذیر ملک نے اپنے خطاب میں کہا“بلوچستان حکومت کی جانب سے لورالائی شہر کے لیے جاری کردہ 1 ارب روپے مکمل طور پر عوام پر خرچ ہوں گے۔ یہ فنڈز تعلیم، صحت، پینے کے پانی، سڑکوں اور دیگر ضروری ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر لگائے جائیں گے۔ ترقیاتی فنڈز متعلقہ محکموں کے ذریعے شفاف طریقے سے استعمال کیے جائیں گے۔”انہوں نے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ اجتماعی نوعیت کے منصوبے تجویز کریں تاکہ مسائل کا دیرپا حل ممکن ہو سکے۔کھلی کچہری میں شہریوں، تاجر برادری اور قبائلی معتبرین نے مختلف مسائل پیش کیے، جن میں پانی کی شدید قلت لورالائی بائی پاس پر زیر تعمیر بس ٹرمینل کی تکمی شہر کے ٹرانسپورٹ اڈوں کی نئے ٹرمینل میں منتقل شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے فنڈزمرغہ تونسہ روڈ پر کام کی سست روی ناصرآباد مختلف گلیوں میں روڈ کی پختگی باور ہائی اسکول کی مرمت اور نئے کمروں کی ضرورت نیو باور واٹر سپلائی اسکیم سول ہسپتال میں ڈائیلاسز مشینوں کی کمی شہر میں شدید بجلی لوڈشیڈنگ مختلف اسکولوں کے لیے فنڈزنیواڈا مزدور برادری کے مسائل: حاجی خیرو ترہ کی نے پیش کی تحصیل میختر کے وفد نے بھی اپنے علاقے کی مختلف ترقیاتی ضروریات اور مسائل پیش کییکھلی کچہری میں قبائلی معتبرین، تاجر برادری، ہندو و عیسائی کمیونٹی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شریک شخصیات میں شامل تھیایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور مندوخیل نادرا آفیسر امیر محمد عصمت اللہ کاکڑ ای ڈی سی لورالائی اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکر م ڈی ایس پی سردار نصراللہ خان حمزازئی ایس ڈی او بی اینڈ آر نادر شاہ ایس ڈی او بی اینڈ آر قیوم کبزئی ایریگیشن آفیسر اعظم ہوتک سوشل ویلفیئر آفیسر حاجی حبیب اللہ ناصرمحمد سلیم مردانذئی ملک نوراللہ شبوزئی انجمن تاجران کے رہنما صابر کدیذئی، انجمن تاجران رحیم آغا گروپ کے حاجی غفار ناصر آٹا ڈیلر حاجی غنی ناصر حاجی حسن حیدرزئی،قبائلی رہنما ملک امان اللہ ناصر، یونین چیئرمین باور قاضی اسلم یونین چیئرمین اکبر ناصرنیواڈا جنرل سیکرٹری حاجی خیرو ترہ کی عیسائی برادری کے پادری ماسٹر عارف رضا گیل، بوبے خرم ہندو کمیونٹی کے رمیش کمار اور دیگر شریک ہوئے۔

