کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد ونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کی شام 6بجکر 15منٹ پر بارکھان اور گردو نواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 25کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکال آئے زلزلے کے نتیجے میں فور ی طور پر کسی جانی نقصان کی طلاع موصول نہیں ہوئی۔

