اوتھل (این این آئی) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پرایس ایچ او لاکھڑا وحید علی مگسی کی کارروائی، غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل ٹی ٹی پسٹل برآمد, بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر ایک اور مقدمہ درج، لسبیلہ پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق SSP لسبیلہ عاطف امیر کی ایک اہم و سنگین نوعیت کے مقدمہ میں تفتیش کے حوالے سے خصوصی ہدایت پر SHO لاکھڑا اور غیرت کے نام پر (دوہرے قتل) کے مقدمہ نمبر 18/2025 بجرم 302-311 ق-د پولیس تھانہ لاکھڑا کے تفتیشی آفیسر IP عبدالنبی رونجھو نے مقدمہ میں بہترین تفتیش عمل میں لاتے ہوئے گرفتار ملزم محمد بلال ولد الٰہی بخش قوم مگسی سکنہ جھل مگسی کے دورانِ تفتیش انکشاف پر ایک خالی مکان کے کونے میں چھپایا گیا آلہ قتل ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین لوڈ ایک دانہ زندہ کارتوس برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی مسمات بختاور اور اس کے آشنا ہوران ولد بہرام خان مگسی کو اسی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور اس کے بعد پسٹل کو خالی مکان کے کونے میں چھپایا تھا۔ گرفتار ملزم برآمد شدہ اسلحہ کی بابت لائسنس یا اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔جس پر لاکھڑا پولیس نے ملزم کے خلاف ایک اور علیحدہ مقدمہ نمبر 19/2025 بجرم 15-D اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش انتہائی حکمت عملی سے جاری رکھی ہے۔

