جھل مگسی (این این آئی)ایف سی گنداواہ کے میجر اور کیپٹن و دیگر ایف سی اہلکار گنداواہ کے علاقے یوسی پتری میں جاکر ایف سی کے شہید امام بخش کے خاندان سے ملاقات کی اور ان کے خاندان کو سامان و دیگر اشیاء اور نقد بھی دیے بعد از شہید امام بخش کی قبر پر جا کر ان کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی،ایف سی کے میجر حسنین اور کیپٹن عثمان نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گے اپنے شہداوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے ہمیشہ اپنے ملک کی ترقی اور امن کیلئے ایف سی نے اپنے جانیں دے کر اپنے ملک اور قوم کی حفاظت کی ہے

