کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری برائے انسانی حقوق انیل غوری نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی نیاز بلوچ کی رہائش گاہ پر ووٹر لسٹوں کے جائزے اور تنظیمی امور کے حوالے سے اہم مشاورت کی۔ اس موقع پر جنرل کونسلر کے امیدوار بلال نیاز بلوچ، شہباز گل اور بابر بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علاقے میں منظم انتخابی مہم، عوامی رابطہ کاری اور شفاف طریقے سے ووٹر لسٹوں کی تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔

