لسبیلہ: جامعہ مدنیہ اوتھل میں سالانہ دستارِ فضیلت کی پُروقار تقریب، مولانا عبدالغفور حیدری خصوصی مہمان

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)16 دسمبر بروز منگل عظیم دینی درسگاہ جامعہ مدنیہ اوتھل میں سالانہ دستارِ فضیلت کی پُروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری خصوصی طور پر شرکت کریں گےاس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سابق ایم پی اے مکھی شال لاسی، جنرل سیکریٹری لسبیلہ مولانا حاجی عبدالحمید عارف، سرپرست مولانا عبدالحلیم گنگو، امیر مولانا مفتی محمد سعید، سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین مدنی، مولانا یحییٰ میراجی مینگل اور قاری عبدالرحمان ثاقب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قائد جمعیت رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا فقید المثال استقبال زیرو پوائنٹ اوتھل پر دن 12:00 بجے کیا جائے گا، جہاں سے انہیں جلوس کی شکل میں جامعہ مدنیہ پنڈال تک لے جایا جائے گا۔رہنماؤں نے کہا کہ اس روحانی اور دینی اجتماع میں فارغ التحصیل طلباء کو دستارِ فضیلت پہنائی جائے گی۔ انہوں نے تمام کارکنان، علماء کرام، عوام، نوجوانان اور جمیت کے کارکنان و عہدیداران سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس اہم تقریب میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں اور اپنے قائد کا شایانِ شان استقبال کریں۔یہ اجتماع نہ صرف طلبہ کے لیے اعزاز کا لمحہ ہوگا بلکہ دینی اقدار اور اتحادِ امت کے فروغ کی ایک عظیم علامت بھی ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں