کوئٹہ(این این آئی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی کے نامزد امیدواروں کو عوام کے حقیقی مشکلات و مسائل کا بخوبی علم ہے پارٹی ہمیشہ عوام کے درمیان رہی ہے اور عوام ہی سے تعلق رکھتی ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چیئرمین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چیئرمین عزیزاللہ ہزارہ، جنرل سکیرٹری احمد علی کوہزاد، ڈپٹی سیکرٹر محمد رضا ہزارہ، سیکرٹری اطلاعات قادر علی نائل،سیکرٹری مالیات یونس چنگیزی، سیکرٹری آرگنائزنگ غلام رضا ہزارہ، سیما بتول، عاطفہ صادق، آصفہ، فاطمہ گل،ضلعی کونسل کے عہدیداران، پارٹی کے نامزد امیدواروں برائے چلتن ٹاون و ذرغون ٹاون نے انتخابی دفاتر کے افتتاح و مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پوٹ کا شکار نالیاں بند، شہری گیس و بجلی کے مسائل سے دوچار بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کے مارے ہوئے ہیں ان مسائل و مشکلات سے شہریوں کو نکالنے کے لئے مخلص اور عوام دوست سیاسی قیادت کی ضرورت ہے کوئٹہ شہر اور صوبہ کئی دہائیوں سے مختلف قسم کے لوگوں کا تجربہ گاہ رہی ہے جو بھی آیا ہے اس نے سب سے پہلے کوئٹہ کو اپنے تجربے کے لئے منتخب کیا ہے اب ضروری ہیں کہ عوام تبدیلی لائیں یہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اسکی بحالی،تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں ایک واضح وڑن کے ساتھ کام کا آغاز کرنا ہوگا۰ رہنماوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی کی سابقہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ عوام پارٹی کے نامزد امیدواروں کو واضح اکثریت کے ساتھ منتخب کرکے انھیں کوئٹہ شہر کی تعمیر کی زمہ داری سونپیں گے اور پارٹی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے انھوں پارٹی کارنر میٹنگوں اور اجلاسوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور انکی حمایت کو پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے نیک شگون قرار دیا۔

